ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے، ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیںکئے،صدر گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سے اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے، ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ ہے۔ ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے، ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں لیکن مطالبات پر واضح پیشرفت ضروری ہے۔خیال رہے کہ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں