سارا ملک آپ کا اپنا ہے جہاں ہیں وہیں عید منائیں، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے قوم کے نام اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سارا ملک آپ کا اپنا ہے جہاں ہیں وہیں عید منائیں اور نماز عید بھی اپنے گھر میں ہی ادا کریں۔آصف زرداری نے کہا کہ کورونا وبا سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ لازمی برقرار رکھیں، کورونا کو شکست دینے کے لیے اپنے گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹر، نرسیں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا سے جنگ میں مصروف ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ ڈاکٹر، نرسیں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کورونا کےخلاف جنگ میں شہید ہوئے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اپنی دعاؤں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ضرور یاد رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں