ضلعی انتظامیہ کا کلی شابو میں چھاپہ، گندم کی ذخیرہ کی گئیں بوریاں برآمد، عمارت سیل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ضلعی انتظامیہ نے کلی شابو میں عمارت سیل کر کے ذخیرہ شدہ آٹے کی بوریاں تحویل میں لے لیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطا المنعم کی نگرانی میں عملے نے کلی شابو میں کارروائی کرتے ہوئے عمارت کو سیل کردیا جس میں 50کلو گرام کی درجنوں بوریاں ذخیرہ کی غرض سے رکھی گئی تھیں، عمارت کا مالک موقع پر موجود نہیں تھا۔ اے سی نے بتایا کہ جب تک عمارت کا مالک رابطہ نہیں کریگا عمارت سیل رہے گی۔ کسی کو بھی گندم اور آٹا ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
Load/Hide Comments


