حق دو تحریک، جماعت اسلامی و نگران انجمن تاجران کی جانب سے کل پنجگور میں شٹر بند ہوگا
پنجگور (آن لائن) حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی گرفتاری کیخلاف کل پنجگور میں حق دو تحریک، جماعت اسلامی و نگران انجمن تاجران کی جانب سے شٹرڈاﺅن ہڑتال ہوگی تمام تاجر دکانداران سے اپیل ہے کہ وہ کل پنجگور بھر شٹرڈان ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کریں حق دو تحریک کے ضلعی ترجمان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ظلم و جبر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہم پنجگور سے تعلق رکھنے والے تمام مکتبہ فکر و سیاسی سماجی تنظیموں سے درخواست کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت کے اس ظلم کے خلاف ہمارا ساتھ دیں کل پنجگور کے شٹرڈان ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔
Load/Hide Comments


