اثاثوں کی تفصیلات کی عدم فراہمی، اختر مینگل، یار محمد رند، جام کمال،شاہ زین بگٹی سمیت بلوچستان کے 42 پارلیمنٹیرینز کی رکنیت معطل ہونے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گوشواروں کی تفصیلات نہ فراہم کرنے پر بلوچستان کے 42 پارلیمنٹیرینز کی رکنیت معطل ہونے کا امکان ہے ۔نجی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ بلوچستان کے 42 پارلیمنٹرینز نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت پیر کو معطل کردی جائے گی،ارکان پارلیمنٹ نے 31 دسمبر تک تفصیلات جمع کرانی تھیں ۔اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنیوالوں میں بلوچستان کے 9 سینیٹرز، 9 ارکان قومی اسمبلی اور24 ارکان صوبائی اسمبلی شامل ہیں،جن میں اختر مینگل، مولانا عبدالغفور حیدری، قاسم سوری ،یار محمد رند جام کمال انوارالحق کاکٹر ،شاہ زین بگٹی اور دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں