بطور وزیراعلیٰ آخری خطاب ہے، کے پی اسمبلی آج تحلیل کردیں گے، وزیراعلیٰ

پشاور (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ آج خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کردیں گے، بطور وزیر اعلیٰ آج آخری خطاب کررہا ہوں۔ اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پوری کابینہ اور اراکین گورننگ باڈی کو مبارک باد دیتا ہوں، ہارجیت الیکشن کا حصہ ہوتا ہے ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے، آج آخری بار وزیراعلیٰ کے طور پر خطاب کر رہا ہوں، آج ہم کے پی اسمبلی کو تحلیل کردیں گے، آئندہ ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پورے ملک میں دو تہائی اکثریت لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پشاور سربند تخریب کاری کا واقعہ قابل مذمت ہے، پولیس نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہم تخریب کاری کا مقابلہ کرتے ہوئے اس کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں