اوگرا نے ورکنگ پیپر تیار کرلیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے جانے کا امکان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا نے ورکنگ پیپر تیار کرلیا، قیمتیں بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 جنوری کیلئے اوگرا کی جانب سے دو تجاویز تیار کی گئیں، لیوی کی شرح بڑھانے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ڈیزل کی قیمت بڑھ سکتی ہے۔ ڈیزل پر 30 روپے فی لیٹر لیوی ٹیکس عائد ہے جسے بڑھا کر 50 روپے کیا جاسکتا ہے۔ دوسری تجویز کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں، تجاویز (آج) پیر کو حکومت کو بھجوائی جائیں گی، قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرینگے، واضح رہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل تک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں