شہباز شریف کو اتنی ٹینشن دوں گا کہ انہیں نیند کی گولی کھانا پڑے گی، عمران خان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو اتنی ٹینشن دوں گا کہ انہیں نیند کی گولی کھانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہباز شریف کو ٹیسٹ کرنے جا رہے ہیں، صدر وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل پنجاب اسمبلی سے منسلک ہے،پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے ایک ہفتہ میں خیبرپختونخوا سمبلی تحلیل کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ہمیں پنجاب میں ٹیسٹ کیا، اب ہم انہیں وفاق میں ٹیسٹ کریں گے۔
Load/Hide Comments


