عورت مارچ فرد کی غلامی سے نجات کا تسلسل ہے، پرویز رشید

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کے رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عورت مارچ جمہوری تحریک کا حصہ ہے، یہ فرد کی غلامی سے نجات کا تسلسل ہے، اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عورت مارچ جمہوری تحریک کا حصہ ہے، یہ فرد کی غلامی سے نجات کا تسلسل ہے، یہ سماج میں طبقاتی تفریق کو ختم کرنے کا عہد ہے، سماجی تبدیلی کی یہ سوچ آمرانہ رویوں سے سماج، حکومت اور ریاست کو آزادی دلانے کا پیغام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں