کوئٹہ میں آٹا سیل پوائنٹ سے سرکاری نرخ پر فروخت کا سلسلہ جاری
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی نگرانی میں کوئٹہ شہر میں قائم آٹاسیل پوائنٹس پر فراہمی اورسرکاری نرخ پر معیاری آٹے کی فروخت جاری ہے۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی افسران کی نگرانی میں تمام سیل پوائنٹس پر سرکاری آٹا تقسیم کیا جارہاہے۔بارش اور برف باری کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد سیل پوائنٹس سے آٹے کی خریداری کررہے ہیں جبکہ ان سیل پوائنٹس پر وافر مقدار میں آٹا دستیاب ہے اس موقع پر محکمہ خوراک اور انتظامی افسر تقسیم کی نگرانی اور سیل پوائنٹس کے انتظامات کے لیے موجود ہیں۔سرکاری آٹا سیل پوائنٹس پر عوام انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ آٹا خرید رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایات پرشہر میں روزانہ کی بنیاد پر آٹے کی تقسیم کے پوائنٹس قائم کیے جا رہے ہیں جو عوام کی آسانی کے لیے سرکاری نرخوں پر آٹا فروخت کر رہے ہیں۔


