خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے بشام میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 15 کلو میٹر زیر زمین تھی۔زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔زلزلے کے جھٹکے صبح 6 بج کر 27 منٹ پر محسوس کیے گئے، انتہائی سرد موسم میں لوگ گھروں سے باہر نکلے آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں