پنجگور میں آل پارٹیز اجلاس، مردم شماری میں بھرپور حصہ لینے اور عوام میں آگاہی مہم چلانے پر اتفاق

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور کی تمام سیاسی جماعتوں بی این پی (عوامی)، نیشنل پارٹی،بی این پی (مینگل)،مسلم لیگ (ن)،جماعت اسلامی،جمعیت علماءاسلام کے رہنماوں اور پنجگور سول سوسائٹی کے ممبران نے میر نذیر احمد کی رہائش گاہ میں مردم شماری 2023 کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کی صدارت میرنذیراحمد نےکی میٹنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماو¿ں، میر رحمت صالح بلوچ،واجہ نوراحمد بلوچ،واجہ حاجی صالح،نثار احمد کشانی،پھلین بلوچ،اشرف ساگر،میر نظام بلوچ،مفتی صفی اللہ، حاجی اکبربلوچ،قاضی عبد الواحد،مولی عبدالحلیم،حافظ محمد امین،مصطفی کمال،انجینئر چاکرہاشم اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مردم شماری 2023ءمیں تمام اسٹیک ہولڈرز بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیں گے اور عوام میں مردم شماری کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کےلئے بھرپور آگاہی مہم چلانے اور اس قومی ذمہ داری کو پورا کرنے کےلئے شب و روز محنت کریں گے۔ پنجگور کے تمام خطیب صاحبان کو بھی ذمہ داری دی جائے گی کہ وہ اپنے جمعہ کے خطبوں میں مردم شماری کی اہمیت پر روشنی ڈالیں۔ تمام شرکا نے متفقہ طور پر ڈسٹرکٹ لیول، یوسی لیول اور بلاک لیول پر کمیٹیاں تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔اور ساتھ ہی ساتھ ان تمام اساتذہ کرام جن کی مردم شماری میں ڈیوٹی لگی ہیں،ان کے ساتھ جلد از جلد ایک میٹنگ کا انعقاد کیاجائے گا۔اس کے علاو¿ہ ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کل ڈپٹی کمشنر پنجگور کومردم شماری میں درپیش مختلف مسائل اوران کے جلد از جلد حل کے حوالے سے میٹنگ کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں