پاکستان اپنی سرزمین ایران کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیگا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان کے دفتر خارجہ (ایف او) کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ تخریب کاروں نے پاک ایران سرحد پر گشت کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی سرزمین کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عہد کرتا ہے کہ اس کی سرزمین ایران میں سرحد پار سے حملوں کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی، اور ہم ایران سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق، پاکستان نے جمعرات کو ایرانی حکام سے صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سرحد پار سے ہونے والے حملے کی تحقیقات کرنے اور قصورواروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ (ایف او) کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ تخریب کاروں نے پاک ایران سرحد پر گشت کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی سرزمین کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عہد کرتا ہے کہ اس کی سرزمین ایران میں سرحد پار سے حملوں کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی، اور ہم ایران سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مواصلاتی چینلز فعال ہیں اور پاکستان نے اس حملے کے حوالے سے اپنے تحفظات ایرانی حکام کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں