کمرشل بینک غیر سرکاری، بغیر منافع کام کرنیوالے اور چیریٹیز کے اکاﺅنٹ کھولیں، مرکزی بینک

کراچی (انتخاب نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکس کے سربراہان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیاہے کہ کمرشل بینک مساجد کے اکاﺅنٹ کھولیں۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق اسٹیک ہولڈرز نے مساجد کے اکاﺅنٹ نہ کھولنے پر تشویش ظاہر کی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اکاﺅنٹ نہ کھولنے کا رجحان مالیاتی شمولیت اور معیشت کو دستاویز کرنے میں رکاوٹ ہے۔ مرکزی بینک نے کہا کہ بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مساوی ماحول فراہم کریں۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینک ٹرسٹ، سوسائٹیز اور ایسوسی ایشنز وغیرہ کے اکاﺅنٹ کھولیں۔اعلامیے میں اسٹیٹ بینک نے مزید کہاکہ کمرشل بینک غیر سرکاری، بغیر منافع کام کرنے والے اور چیریٹیز کے اکاﺅنٹ کھولیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلامیے کے ذریعے کمرشل بینکس کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ مساجد کو رجسٹر ہونے کا مشورہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں