حب وکلاءکاعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ،احاطہ عدالت میں پولیس کے داخلے پر پابندی
حب (نمائندہ انتخاب) Kالیکٹرک حب کے افسران و عملے کی جانب سے گزشتہ دنوں لسبیلہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری و دیگر ممبروکلاءکے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کرنے اور انہیں مبینہ طور پر یرغمال بنانے اور حب سٹی پولیس کی سرد مہری FIRکے اندراج کے معاملے پر ٹال مٹول سے کام لینے اور عدم تعاون کے خلاف لسبیلہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران واراکین و کلاءبرادری احتجاجاً عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کر دیا ،Kلیکٹرک اور حب پو لیس کے اہلکاروں پر حب عدالت کی احاطے میں داخلے پر مکمل پابند ی عائد ، K الیکٹرک کے افسران و اہلکا روں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ، K الیکٹرک ، پو لیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار کی جانب سے وکیل کے والد اور بھا ئی کو لا پتہ کرنے کی دھمکی پر با رایسوسی ایشن عہدیداران شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں یہ بات لسبیلہ با ر ایسوسی ایشن کے صدرایڈوکیٹ محمد اقبال جامو ٹ نے جمعرات کے روز لسبیلہ با رروم میں با ر ایسوسی ایشن کے جنر ل سیکر یٹری آفتاب شیخ ، سابق صدر مجیب الر حمن ، غلام رسول انگا ریہ اور سابق جنر ل سیکر یٹری عبد الوہاب بزنجو سمیت دیگر عہدیداران و ممبر ان کے ہمر اہ پر یس کانفرنس کرتے ہو ئے کہی انھوں نے کہاکہ دو روز قبل K الیکٹر ک کے آفس میں ہما رے وکیل بھا ئی فضل لیگل کنکشن کے حوالے سے گئے جہاں کے الیکٹر ک کے آفیسر ان نے انکے ساتھ نا منا سب رویہ اختیار کیا جس پر انہو ںنے با ر ایسوسی ایشن کے جنر ل سیکر یٹری آفتاب شیخ کو اطلا ع دی جس پر وہ وہا ں پر پہنچے تو اس کے ساتھ بھی کے الیکٹر ک کے افسران نے نا منا سب رویہ رکھا اور پر ائیویٹ سیکورٹی گارڈزکے زریعے وکلا کو یر غمال بنانے کی کوشش کی گئی مگر وہ کسی طر ح سے اپنی جان بچا کر حب پو لیس تھا نہ پہنچے اور واقعہ کے بارے دیگر ساتھی وکلاءکو آگاہ کیا ہم بھی حب تھا نہ پہنچ گئے اور K الیکٹر ک کے افسران و پر ائیویٹ گا رڈ کے خلاف قانونی کا روائی کے لیئے درخواست دی مگر حب سٹی پو لیس نے کے الیکٹر ک کے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی بلکہ گذشتہ شب K الیکٹر ک آفیسر ، پو لیس اہلکار وں اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار فضل کے گھر گئے جہاں انہوں نے فضل کے والد اور بھا ئی کو لا پتہ کرنے کی دھمکی دی جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ایڈوکیٹ محمد اقبا ل جاموٹ نے کہاکہ لسبیلہ با ر ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کی نا انصافیوں اور زیادتیوں کے خلاف اور حب پو لیس کے عدم تعاون پر تین روز تک احتجاجا عدالتی بائیکا ٹ اور کے الیکٹر ک کے افسران و اہلکا ران و حب پولیس کے افسران و اہلکار سوائے عدالت کی سیکیورٹی پر معمور پو لیس اہلکاروں کے با قی کسی کو عدالت میں نہ چھو ڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہو ںنے کہاکہ معاشرے کے افراد اپنے حقوق کے لیئے عدالت آتے ہیں اور ہم سے رجو ع کرتے ہیں ہم ان کے حقوق کی بات کرتے ہیں ، وکیل عام آدمی کی آواز کو عدالت میں پیش کرتا ہے اس کی آواز کو دبا نے کی ایک کوشش کی گئی ہے ، کے الیکٹر ک کے افسران و اہلکاروں نے آئند ہ اگر ایسا رویہ لسبیلہ و حب کے عوام کے ساتھ رکھا تواسے کسی صورت بر داشت نہیں کیا جا ئے گا ہم اپنے دوستوں اور عوام کے ساتھ کھڑ ے ہیں وکلا کے وقار اور تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر یں گے کسی شخص یا پو لیس سے تعلق رکھنے والو ں نے ہمارے کسی ساتھی کے ساتھ بدتمیزی ، انصافی یا کوئی اور نقصان پہنچا یا تو وہ خود ذمہ دار ہو گاانہو ںنے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ K الیکٹرک افسران و اہلکاران کے خلاف 22Aکے شکا یت درج کر وائی گئی ہے ، جی ایم حب کے روبر و درج کرائی گئی ہے جس کے نوٹسسز جا ری ہو چکے ہیں انہو ںنے کہاکہK الیکٹرک حب کا آفس ایک جیل کا منظر پیش کررہا ہے آئے روز عام عوام کو یہاں ذلیل و خوار کیا جا تا ہے ۔


