کراچی پریس کلب کے سامنے بلوچ لاپتہ افراد کا احتجاجی کیمپ، کمیونسٹ پارٹی و دیگر کا اظہار یکجہتی
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کی بازیابی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے احتجاجی کیمپ جاری۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ میں چیئرمین ماما قدیر بلوچ سے اظہار یکجہتی کیلئے کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل امداد قاضی اور ڈیموکریٹک یوتھ فرنٹ کے رہنما نغمہ اقتدار، پی ٹی ایم کی مقامی قیادت اور مختلف بلوچ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی آمد۔ رہنماؤں نے ماما قدیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لاپتہ بلوچ افراد کی جلد بازیابی کیلئے وی بی ایم پی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ احتجاجی کیمپ میں لاپتہ عبدالحمید زہری کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انکے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، شوہر کی جبری گمشدگی کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ کراچی پریس کلب کے باہر لگے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ میں اس لیے آتے ہیں کہ کوئی ان کی فریاد سنے اور انہیں انصاف فراہم کرے۔ کیمپ میں لاپتہ عبدالحمید زہری کی چھوٹی صاحبزادی نے اپنے بابا کی تصویر اٹھا کر مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ میرے بابا کو جلد بازیاب کرایا جائے۔


