محمود خان اچکزئی کے پوتے میوند خان سپرد خاک، اختر مینگل سمیت سیاسی رہنماؤں کی تعزیت

گلستان (انتخاب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، مرحوم ڈاکٹر احمد خان اچکزئی، سابق گورنر محمد خان اچکزئی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی کے پوتے، پارٹی ضلع قلعہ عبداللہ خان کے ضلعی سیکرٹری میروائس خان اچکزئی کے جوانسال فرزند، ایڈووکیٹ برخودار خان اچکزئی،ایمل خان کے بھتیجے،پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اٹل خان اچکزئی، صوبائی نائب صدر مجید خان اچکزئی،اصل خان اچکزئی،زلاند خان اچکزئی، اباسین خان اچکزئی،ازل خان اچکزئی، ایاز خان اچکزئی کے چچا زاد بھائی مرحوم جوانسال میوند خان اچکزئی کو ان کے آبائی قبرستان عنایت اللہ کاریز مرکز گلستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نمازجنازہ میں پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی، پارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین، ضلعی،علاقائی رہنماؤں، کارکنوں، مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، کارکنوں،ڈاکٹرز، وکلاء، اساتذہ، قبائلی عمائدین، علماء کرام، ٹرانسپورٹرز، زمینداروں، تاجروں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کیں۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ضلع قلعہ عبداللہ خان تحصیل گلستان عنایت اللہ کاریز مرکز کے قدیم مسجد میں جاری ہے۔ گزشتہ روز ہزاروں افراد نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، قائمقام صدر ملک عبد الولی کاکڑ، سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ،مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسی جان بلوچ, ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم پی اے ملک نصیر احمد شاہوانی, جوائنٹ سیکرٹری میر بہاڑ جمیل دشتی, مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ, پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے اختر حسین لانگو,اور پارٹی کے مرکزی کابینہ و اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین محترم محمود خان اچکزہی سے انکے جواں سال پوتے میوند خان اچکزہی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں