سی ٹی ڈی کی کاروائی،لاہور سمیت پنجاب کے تین اضلاع سے 5 مشتبہ افرادگرفتار
لاہور (انتخاب نیوز)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سمیت تین اضلاع سے 5مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں سی ٹی ڈی نے بڑی کامیابی حاصل کی، خفیہ آپریشن کے دوران لاہور، بہاولپور، شیخوپورہ سے 5مشتبہ کو گرفتار کیا گیا، لاہور سے گرفتارشخص کی شناخت محمود موسی کے نام سے ہوئی جس کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، لاہور سے گرفتار کالعدم تنظیم کا اہم کارندہ ہے، دیگر گرفتارافراد میں عبدالحنان، رحمت علی، معاویہ، محمد عربی شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف چار مقدمات درج کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پنجاب میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ بناچکے تھے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر رواں ہفتے 458 کومبنگ آپریشن کیے، کومبنگ آپریشن کے دوران 97مشتبہ افراد گرفتار اور مشتبہ افراد کے خلاف 52مقدمات درج کیے گئے۔ گرفتار افراد کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔


