کشمیر،سڑک حادثے میں ایک خاتون سمیت5افراد ہلاک،15زخمی
جموں (مانیٹرنگ ڈیسک) جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں سڑک حادثے میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کٹھوعہ کے گاؤں سیلا میں ایک منی مسافر بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کرکھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 16 دیگر زخمی ہو ئے۔ایک شخص بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بس مونڈلی سے دھنو پیرول گاؤں جا رہی تھی۔مرنے والوں کی شناخت بنٹو، ہنس راج، اجیت سنگھ، کاکو رام اور امرو(خاتون) کے نام سے ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


