سعودی عرب میں غیر شائستہ ویڈیو بنوانے پر خاتون گرفتار

(ریاض )سعودی عرب میں غیر شائستہ ویڈیو بنوانے پر خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق جازان ریجن میں ابو عریش گورنری پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی جو ایک ویڈیو کلپ میں عوامی شائستگی کے تحفظ کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتی نظر آئی تھی۔جنرل سکیورٹی نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ اس خاتون کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں