لکی مروت ،نمازجنازہ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق
پشاور(انتخاب نیوز) لکی مروت میں نمازہ جنازہ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔جنازے پر فائرنگ کا یہ واقعہ ٹپ تختی خیل میں پیش آیا جس میں تین افراد جاں بحق ہوئے، ملزمان فائرنگ کے فوری بعد فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
Load/Hide Comments


