مہنگائی، چوری، ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف جماعت اسلامی نوشکی کی احتجاجی ریلی

نوشکی (انتخاب نیوز) جماعت اسلامی نوشکی کے جانب سے مہنگائی، چوری، ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف احتجاجی ریلی اور احتجاجی مظاہرہ، مہنگائی اور چوری واقعات کے خلاف شدید نعرہ بازی، احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما حافظ مطیع الرحمن مینگل، مولوی محمد قاسم مینگل، عبیداللہ مینگل، مفتی منور مینگل، شبیر احمد، اور دیگر خطاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی میں کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے شہر میں لاقانونیت ہے انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی لسٹ کی تاجروں اور دکانداروں نے دھجیاں اڑا دی ہے، عوامی نمائندے اور ضلعی آفیسران نوشکی کے عوام کو بھول چکے ہیں انہوں نے کہاکہ چوری ڈکیتی اور قتل غارت گیری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ پولیس چوروں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، چوروں کے فوٹو موبائل پر نظر آتے ہیں مگر عملی طور پر کچھ نظر نہیں آتا، انہوں نے نوشکی گیس پلانٹ سے گیس بندش اور گیس لوڈشیڈنگ کی مذمت کی، مظاہرے کے دوران مقررین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کہ وہ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان پر بنائے گئے بے بنیاد مقدمات کو ختم کریں۔ وہ گوادر کی حق وحقوق کی باتیں کررہے تھے ان پر اور گوادر کے عوام پر ظلم وتشدد اور مقدمات کے اندراج کی مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں