کوئٹہ میں عوام کو سستے آٹے کی فراہمی، بدنظمی روکنے کیلئے لیویز اہلکار بھی تعینات

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی حکومت کے احکامات کے روشنی مےں کوئٹہ شہر میں عوام کو سستے آٹے کی فراہمی جاری ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روزاسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کی زیر نگرانی سریاب کے مختلف علاقوں بشیر چوک، بھوسہ منڈی اور ہزار گنجی میں عوام کو سرکاری نرخ پر آٹا تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پرکسی بھی قسم کی بدنظمی کو روکنے کیلئے لیویز اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ عوام کو بلاتعطل و بلا کسی تکلیف کے آٹا میسر ہوسکے،اسسٹنٹ کمشنر سریاب کوئٹہ نثار احمد لانگو نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو و ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں انتظامیہ جاری کردہ شیڈول کے مطابق مختلف پوائنٹس پر آٹا تقسیم کررہی ہے۔عوام کی سہولت کے لیے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں