افغانستان میں سردی سے اموات، سعودی عرب اور او آئی سی کی امدادی کارووائیاں

ریاض، نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز اور او آئی سی کے تعاون سے افغانستان میں امداد تقسیم کی جائے گی۔ سعودی میڈیا کے مطابق افغانستان میں 30 لاکھ ڈالرز کا امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔سعودی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ضمن میں کابل میں افغان ہلالِ احمر کے ہیڈ کوارٹر میں 550فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں۔ واضح رہے کہ افغانستان میں 15سال میں پڑنے والی شدید ترین سردی کی لہر جاری ہے، جس میں درجہ حرارت منفی 34تک گر گیا ہے۔پچھلے ایک ہفتے میں شدید ترین سردی سے افغانستان میں 78افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔افغان حکام کے مطابق سردی سے اموات افغانستان کے 8 صوبوں میں رپورٹ ہوئی ہیں۔ شدید سردی کے باعث اب تک 70ہزار مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔اگلے چند روز میں موسم مزید سرد ہو گا، متاثرہ افراد کو امداد کی فوری ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں