ثاقب نثارکے صادق و امین نے خیرات کے پیسے بھی چوری کئے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کے صادق اور امین نے شوکت خانم کے 3 ملین ڈالر کے خیراتی فنڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں لگانے کا اعتراف کر لیا ہے،جعلی صادق اور امین نے 30 لاکھ ڈالر کی رقم ہاؤسنگ منصوبے میں لگانے کا اعتراف کیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کی عوام نے عمران خان کو شوکت خانم کے لئے زکوات کے پیسے دئیے تھے، پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے نہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسروں پہ چوری کا الزام اور خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعترافِ جرم۔ لاکھوں ڈالر کا خیراتی پیسہ لگاتے ہوئے شوکت خانم کے بورڈ سے منظوری بھی نہ لی گئی۔انہوں نے کہا کہ جھوٹا فراڈیہ توشہ خانہ اور زکو چور کہتا ہیکہ توشہ خانہ میں چوری کی، تو کیا ہوا؟،ریاست کے 190 ملین پانڈ کھا گیا، تو کیا ہوا؟،پانچ قیرط کا ہیرہ ہی تو لیا ہے؟ فارن فنڈنگ کر کے ملک کے خلاف دشمنی کی، تو کیا ہوا؟ زکو کے پیسے ہی تو چوری کئے ہیں، تو کیا ہوا؟ ٹرسٹ کا پیسہ ہی تو کھایا ہے، تو کیا ہوا؟ القادر ٹرسٹ کے نام پر 458 کنال اراضی رشوت لی، تو کیا ہوا؟ بشری بی بی کے ساتھ مل کر پنجاب کی ہر نوکری، ہر عہدہ بیچا، تو کیا ہوا؟وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان جن کو چور کہتے ہیں پاکستان اور برطانیہ کی بھی کسی عدالت میں جھوٹے الزام ثابت نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اِسی لئے عدالت میں پیش نہیں ہوتے کیونکہ ان کو معلوم ہے کہ اگر عدالت میں پیش ہوئے تو تمام کئے ہوئے جرائم کا اعتراف کرنا پڑے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں