وندر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق خواتین کیلئے اذیت بن گیا، رقم میں کٹوتی کا سلسلہ جاری

ندر :بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق خواتین کے لیے اذیت کا باعث بن گیا ناجائز کٹوتی کا انکشاف اپنے جائز نذرانے کے حصول کے لیے BISP سینٹر وندر کے باہر خواتین کی چیخ و پکار عملے کا معمر و مستحق خواتین کے ساتھ رویہ درست نہیں خواتین ذرائع تفصیلات کے مطابق تحصیل سونمیانی وندر برادیہ کالونی روڈ پر واقع بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینٹر پر تحصیل سمیت دور دراز علاقوں سے آنے والی معمر و مستحق خواتین کو ڈیوائسز ایجنٹ کی جانب سے سسٹم کے نا چلنے کا کہہ کر بغیر نذرانہ دیئے صبح سے شام تک انتظار میں کھڑا کرکے خواتین کو گھر بھیج دیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل سونمیانی وندر کے چیئرمین زبیر بلوچ، صدر وڈیرہ عبدالکریم انگاریہ، مدر ونگ کے نائب صدر جاوید عزیزی، یوتھ ونگ وندر کے نائب صدر اعجاز انور انگاریہ، سینئر نائب صدر نادر جان، انفارمیشن سیکریٹری تنویر حفیظ، سینئر ممبران عبدالمنان خان، عین اللہ خان درانی، پون شیوانی، سلیم اللہ آچرہ، طلحہ حفیظ، شان انگاریہ، نعمان بلوچ، و دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کرتے ہوئے کہا کہ وندر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینٹر پر معمر و مستحق خواتین کو ان کا حق دیا جائے اول سے شکایات موصول ہو رہی ہیں سینٹر کا عملہ اپنا رویہ درست کرے وگرنا انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی جائے گی مستحق خواتین کے حقوق سلب ہونے پر خاموش نہیں بیٹھا جائے گا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر وندر کے خلاف پرامن احتجاج کیا جائیگا معمر و مستحق خواتین کی رقم سے کٹوتی کا انکشاف ہونا تشویشناک عمل ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی چکی میں غریب عوام پہلے سے پس رہی ہے وندر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر میں کٹوتی کا انکشاف ہونا معمر و مستحق خواتین کی پریشانیوں میں مزید اضافے کا باعث بن رہا انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل سونمیانی وندر کے نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ کے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حب زاہد خان، اسسٹنٹ کمشنر وندر سلمان علی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر میں تعنیات عملے کا معمر و مستحق خواتین کے ساتھ رویہ درست نہیں سمیت نذرانے سے کٹوتی کا فوری نوٹس لیں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینٹر کو ایسی جگہ منتقل کیا جائے جہاں سہولیات میسر ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں