نور محمد دمڑ کی ایم ڈی سوئی سدرن سے ملاقات، بلوچستان میں گیس پریشر کی کمی سے متعلق گفتگو
کوئٹہ، کراچی (انتخاب نیوز) سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کی کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی سے ملاقات صوبے میں گیس پریشر کی کمی سے متعلق آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی سے ملاقات کی اور انہیں بلوچستان بلخصوص زیارت میں گیس پریشر کی کمی کو دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی جس پر ایم ڈی سوئی گیس نے یقین دہانی کروائی کہ بلوچستان میں سوئی گیس کمپنی کے اعلی حکام کو ہدایت کی جائے گی کے وہ زیارت اور دیگر علاقوں میں گیس پریشر کا مسئلہ حل کریں
Load/Hide Comments


