دکی میں خسرے کی وبا پھیلنے سے دو بچے جاں بحق، متعدد متاثر، ایمرجنسی نافذ

دکی (انتخاب نیوز) دکی کے علاقے کلی ملاعبداللہ میں خسرے کی وبا پھیلنے سے دو بچے جاں بحق متعدد متاثر ہوگئے ہیں ڈی سی دکی نے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق کلی ملاعبداللہ میں خسرے کی وبا پھیلنے سے دو بچے 3سالہ عائشہ دختر شیر علی خروٹی اور تین سالہ امینہ دختر نور احمد قوم خروٹی شامل ہیں۔خسرے سے گاں میں متعدد بچے بھی متاثر ہوگئے ہیں۔گزشتہ ہفتے بھی خسرے سے تین اموات رپورٹ ہوئی تھی۔خسرے سے ابتک دکی میں کل پانچ بچے جانبحق ہوگئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر دکی صاحبزادہ نجیب اللہ نے خسرے کی وبا پھیلنے کا نوٹس لیکر سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔عوامی سہولت کے لئے ایمرجنسی سیل بھی قائم کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر دکی کے مطابق متاثرہ گاوں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔خسرے سے متاثرہ گاوں اور دیگر علاقوں میں ایمرجنسی طور پر ویکسی نیشن شروع کردی ہے 165 بچوں کا ویکسی نیشن کردیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں