کراچی ایئرپورٹ پرافغان مسافر کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا
کراچی(انتخاب نیوز)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے خان محمد نامی افغان مسافر کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا۔ملزم امیگریشن کلیرنس کے دوران پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔گرفتار ملزم جائے پیدائش اور اپنے خاندان کے افراد کے حوالے سے مکمل طور پر لاعلم تھا۔گرفتار ملزم ملازمت کے غرض سے پاکستانی پاسپورٹ پرمتحدہ عرب امارات جا رہا تھا۔ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا جہاں ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


