بلوچستان کے تمام گرڈ اسٹیشنزکی سپلائی مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے، کیسکو
کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) ترجمان کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام گرڈ اسٹیشنز اوران سے منسلک تمام فیڈروں کی سپلائی مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ کے تمام گرڈ اسٹیشنز اور ان سے منسلک تمام فیڈروں کی سپلائی مکمل طور پر بحال ہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر عبدالکریم جمالی بجلی بحالی کے عمل کی مسلسل نگرانی کرتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ اب صوبہ کے تمام علاقوں کو معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے
Load/Hide Comments