لیویز کمانڈو معروف کرکٹر دانیال اختر دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
بولان (انتخاب نیوز) لیویز کمانڈو معروف کرکٹر دانیال اختر دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے دانیال اختر کی اچانک المناک موت کی خبر ڈھاڈر میں جنگل کی آگ کی طرح پہل گئی مرحوم گزشتہ شب دوران ڈیوٹی پشین میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے مرحوم کی جسد خاکی کو کیو آر ایف اسکواڈ ایدھی ایمبولینس میں ڈھاڈر پہنچایا گیا اس موقع پر سیکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ مرحوم کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب تھے، مرحوم کو ڈھاڈر کے مقامی مرکزی عیدگاہ قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔
Load/Hide Comments


