کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، گرانفروشی پر 13 دکاندار گرفتار، متعدد کو تنبیہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایت پر سریاب سب ڈویژن میں ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشوں و تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 13 افراد گرفتار کرکے جیل بھجوادیا یہ کارروائیاں گزشتہ روز اسپیشل مجسٹریٹ سریاب مسعود بگٹی کی زیر نگرانی مختلف علاقوں میں کی گئی اس دوران متعدد عارضی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا جبکہ متعدد دکانداروں کو تنبیہ بھی کی گئی اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں انسداد تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی جبکہ سرکاری نرخ عوام پر اشیاء خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔عوام گرانفروشوں کی نشاندہی کریں بلا تاخیر کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ دکانداروں سے گزشتہ روز بھی اپیل کی ہے کہ دکانوں کے آگے تجاوزات سے ٹریفک و پیدل روانی میں خلل ہوتا ہے لہٰذا انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کیا جائے،ورگرنہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں