بحریہ اور میری ٹائم کا سمندر میں آپریشن، 15 ارب روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی
کراچی (انتخاب نیوز) بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور کلیکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ نے سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے 1450 کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں جس میں 586 کلو گرام آئس کرسٹل اور864 کلو گرام ہیروئن شامل ہیں۔ ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا 15 ارب روپے ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن انٹیلیجنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن کے دوران 1450 کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں جس میں 586 کلو گرام آئس کرسٹل اور 864 کلو گرام ہیروئن شامل ہیں۔ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا 15 ارب روپے ہے۔ گرفتار کیے جانے والے سمگلرز اور ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے سپرد کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


