بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مختلف مہلک بیماریاں رپورٹ، محکمہ صحت کی چشم پوشی

پنجگور (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ویکسینیشن کرنے کے باوجود بھی مختلف علاقوں میں مہلک بیماریاں ریورٹ ہوئی ہیں لیکن محکمہ صحت و ڈبلیو ایچ کے نمائندے غفلت کا مظاہرہ کرکے ریورٹ سے قاصر ہیں عوامی سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ سال چھ سے سات کم و بیش مرتبہ پولیو و دیگر مہلک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت و ڈبلیو ایچ کے تعاون سے گھر گھر ویکسین کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود بھی بچوں و نو نہال عمر کے افراد میں لقوہ و دیگر بیماریاں شدت سے اضافہ ہورہی ہیں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کچھ جانتے ہوئے ادارے غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں عوامی حلقے نے اظہار تشویش ظاہر کرتے ہوئے سیکٹریری ہیلتھ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان ڈبلیو ایچ سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجگور میں مہلک بیماریوں سے لوگوں کے پھول جیسے بچوں کو بچانیکیلئے مؤثر کردار ادا کریں کاغذی خانہ پری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں