جعفر آباد کے صحافی پر ڈنڈا بردار افراد کا حملہ‘ شدید زخمی حالت میں لاڑکانہ ریفر

ڈیرہ مرادجمالی(نامہ نگار)جعفرآباد کے سنیئر صحافی جاوید احمد دھرپالی کے صحافتی دفتر پر نصف درجن سے زائد مسلح افراد ڈنڈا بردار کا حملہ دفتر کی توڑ پھوڑ کرکے جاوید احمد دھرپالی کو زد کوب کرکے شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے جس کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار لایا گیا بعد ازاں لاڑکانہ ریفر کردیا گیا صحافیوں کی بڑی تعداد سول ہزپتال پہنچ گئی جاوید احمد دھرپالی کے واقعہ کی سابق صدر پریس کلب نصیراحمد مستوئی نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں صحافیوں پر حملے قابل مذمت ہیں جعفرآباد پولیس فلفور حملہ آوروں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں صحافتی قلم کو کسی کی لونڈی بنانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی سچ لکھنے کا سفر جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں