کوئٹہ شہداء فورم کا مظاہرہ
کوئٹہ : بلوچستان شہداء فورم کے زیر اہتمام شہداکے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے احاطہ میں مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شرکامحمد رضوان شبیر بلوچ رحیم رئیسانی اسد رئیسانی ساجدہ ربانی ابراہیم رئیسانی میر غفار رئیسانی رفیق بھٹی قربان ترین سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ تمام شہداہمارے لئے قابل احترام ہیں اور ہم آج جو اکٹھے ہوئے ہیں شہداکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے تمام شہداہمارے لئے قابل احترام ہیں اور انہوں نے ملک کے لئے قربانی دی ہے شہداکی عظیم قربانی ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور ہماری کوشش ہوگی کہ ان کی جدوجہد کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے کیونکہ شہدانے وطن عزیز کے لئے قربانی دے کر عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے شہداہمارے محسن ہیں ان کا خون اور قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ہم ان کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں پر امن طور پر منتشر ہوگئے