تحریک انصاف کو روکنے کے حربے ناکام ہونگے، پی ٹی آئی بلوچستان

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ خان کاکر نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے عدالت کی جانب سے انہیں تین مرتبہ پیش کرنے کی ہدایات کے باوجود پیش نہ کئے جانے کو غیر آئینی و غیر قانونی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں جتنا ظلم تحریک انصاف پر ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی انہوںنے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو روکنے کیلئے طاقتور قوتوں نے آئین و قانون کوپائو ںتلے روند دیا ہے مگر کوئی انہیں روکنے والا نہیں ہے فواد چوہدری کے گھر پر بغیر وارنٹ چھاپہ اور ان کی گرفتاری غیر قانونی اقدام ہے تحریک انصاف کی جدوجہد بھی اس اندھیر نگری اور اس کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے ہے کرپٹ ترین شخض کو الیکشن کمیشن نے کس قانون کے تحت پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ بنایا ان تمام اقدامات کا مقصد تحریک انصاف کو روکنا ہے ملک کی تمام کرپٹ جماعتیں اور کرپٹ اشرافیہ تحریک انصاف کو خلاف متحد ہیں مگر وہ یہ بات یاد رکھیں کہ شکست ان کا مقدر ہے وہ ہر محاذ پر پہلے بھی شکست کھا چکی ہیں اب بھی بدترین شکست ہوگی انہوںنے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا توم قوم طاقت کے ایوانوں کو زمین بوس کر دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں