سستا آٹا فراہمی کیلئے 20 کلوآٹے کی 500 تھیلوں کاایک ٹرک قلات پہنچ گیا

قلات(مانیٹرنگ ڈیسک) قلات میں محکمہ خوراک بلوچستان کی جانب سے شہریوں کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے 20 کلوآٹے کی 500تھیلوں کاایک ٹرک قلات پہنچ گیامحکمہ فوڈ کی جانب سے بیس کلو آٹے کی تھیلے کو 1510 روپے میں لوگوں کو فروخت کیاگیا سستے آٹے کے حصول کے لیئے لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق قلات میں گزشتہ روز محکمہ فوڈ بلوچستان کی جانب سے پانچ سو غریبوں کو 1510 روپے میں بیس کلو گرام کی آٹے فراہم کر دیئے سستے آٹے کے حصول کے لئے لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ شدید مہنگائی میں حکومت کی جانب سے سستے داموں آٹافراہم کرنا خوش آئند ہے مگر دو لاکھ سے زیادہ آبادی کے لئے 500 تھیلے آٹا اونٹ کے منہ میں زیرہ برابر بھی نہیں انہوں حکومت سے اپیل کی ہیکہ قلات کو آبادی کے مطابق سستے آٹے کی کوٹھے میں اضافہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں