پی ایم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم نوجوانوں کی ترقی کے متعدد پروگراموں پر مشتمل ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ روز پی ایم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کا آغاز کیا،یہ نئی سکیم نوجوانوں کی ترقی کے متعدد پروگراموں پر مشتمل ہے،خواتین، ٹرانس جنڈر اور خصوصی افراد کو اس سکیم سے فائدہ اٹھا کر قومی ترقی میں حصہ لینا چاہیے۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میںوزیراعظم نے کہا کہ پی پی ای ایف قرضوں سے لے کر لیپ ٹاپ سکیم سے لے کر خود روزگار سکیم تک مسلم لیگ(ن)نے میاں نواز شریف کی قیادت میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ لون سکیم کے تحت نوجوان آسان شرائط و ضوابط پر75لاکھ تک کے قرض کے لیے درخواست دے سکتے ہیں،5لاکھ روپے تک کے قرض پر کوئی سود نہیں ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ میں اپنی خواتین، ٹرانس جینڈرز اور خصوصی افراد کو درخواست دینے اور قومی ترقی میں حصہ ڈالنے کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں