ٹرمپ میڈیا اور صحافیوں کے بعد ٹوئٹر سے اُلجھ پڑے

کیلفورنیا:ٹویٹر نے امریکی صدر کی پوسٹل بیلٹ سے متعلق ٹویٹ پر وارننگ لیبل چسپاں کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اقدام کو قابل مذمت قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے ٹرمپ کی ٹویٹ پر فیکٹ چیک کا لیبل پہلی مرتبہ لگایا ہے۔ اپنے ردعمل میں امریکی صدر نے ٹوئٹر کے اقدام کی مذمت کی ہے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر آزادی اظہار کا گلا گھونٹ رہا ہے، اور بحیثیت صدروہ ایسا نہیں ہونے دینگے۔ ٹوئٹر اب 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کر رہا ہے۔ فیکٹ چیک غلط معلومات فراہم کرنے والی ٹوئٹر پوسٹس پر چسپاں کیا جاتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں پوسٹل بیلٹ کو دھوکہ دہی قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں