کوئٹہ،بسیمہ کے پہاڑی علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
کوئٹہ:بسیمہ کے پہاڑی علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی پرانی لاش برآمد ہوئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بسیمہ کے پہاڑوں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جو کئی روز پرانی بتائی جاتی ہے، لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی جسے ضروری کارروائی کے بعدشناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا،مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے
Load/Hide Comments