و زیراعظم سے آصف زر داری اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ، مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد :وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحا ل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر برائے اقتصادی و سیاسی امور سردار ایاز صادق اور وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔ ذرائع نے بتایاکہ اتحادی جماعتوں کا عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے آپشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں