ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صرافہ مارکیٹوں میں سونا 1لاکھ95ہزار روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا

کراچی:ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صرافہ مارکیٹوں میں سونا 1لاکھ95ہزار روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا ہے۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولر ز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں حالیہ چند دنوں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کیساتھ اضافہ ہوا ہے اور جمعرات کو4900روپے کے ریکارڈ اضافے سے ایک تولہ سونا 1لاکھ95ہزار500روپے کا ہو گیا اسی طرح 4201روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ67ہزار610روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں 11ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1936ڈالر ہو گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں