فواد چوہدری پر مقدمہ درست ہے، عمران کے بیانات کے بعد اسے گرفتار ہونا چاہیے، رانا ثنا اللہ

ٍاسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں ہے لیکن عمران خان کے بیانات سے تو لگتا ہے کہ انہیں ایک بار گرفتار ہوجانا چاہیے تاکہ ہم دیکھ ہی لیں کہ یہ کیا طوفان لانا چاہتے ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر بالکل درست ہے، جن کو لگتا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری حکومتی انتقام ہے وہ ایک بار جا کر ایف آئی آر دیکھ لیں انہیں پتہ چل جائے گا کہ مقدمہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تھا۔ عمران خان کی بنی گالہ کی رہائش گاہ سے پولیس کی سیکورٹی ہٹالی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کل پاکستان واپس جارہاہوں، آج نوازشریف سے میٹنگ ہے، نواز شریف سے ہدایات لے کر مریم نواز کا یکم فروری سے پنجاب اور کے پی کا دورہ شروع ہوگا، فواد چوہدری کیخلاف ایف آئی آر سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر درج ہوئی۔ الیکشن کمیشن کےخلاف فواد چوہدری نے بات کی جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں