قلات میں پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ، 3 اہلکار زخمی
قلات (انتخاب نیوز) مغلزئی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مغلزئی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے پولیس کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


