کراچی،کشتی الٹنے سے لاپتہ 3 ماہی گیر وں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے 3ماہی گیروں کی تلاش کے لیے صبح سویرے سے آپریشن شروع کیا گیا ۔ کراچی کے علاقے کورنگی کے ابراہیم حیدری سمندر میں گزشتہ روز ماہی گیروں کی کشتی الٹنے سے 3ماہی گیر لاپتہ ہو گئے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن میں ایدھی بحریہ کی ٹیم اور غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تیز طوفانی ہوائوں کے باعث کشتی الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے تھے۔ صبح سے ہی دن کی روشنی میں ماہی گیروں کی تلاش کے لئے ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کا ریسکیو آپریشن جاری ہوگیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں