سبی، پانچ اشتہاری ملزمان گرفتار، فائرنگ سے ایک شخص قتل

سبی(آئی این پی )سبی لیویز فورس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔تفصیلات کے مطابق لیویز فورس نے کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب محمد عارف ،رازق پسران ولد غلام سرور،محمد ندیم ولد محمد انور،وقار احمد ولد محمد یوسف اقوم قطب زئی سیلاچی ساکنان تلی کو گرفتار کرلیا گرفتارملزمان ایف آئی آر مقدمہ نمبر 09/2022 میں نامزد اور سبی لیویز کو انتہائی مطلوب تھے ۔دوسری جانب بی اینڈ آر کے ملازم بابو خدا بخش عرف کے بی سیلاچی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا لاش کو ریلوے ٹریک پر پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی طلاع ملتے ہی ڈی پی او سبی محمد یوسف بھنگر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے لاش کو ضروری کاروائی کے لئے سول ہسپتال پہنچا دیا گیا تاہم ورثاء نے لاش کو اٹھاکر قومی شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنہ دیا ،ڈی پی او سبی کی ملزماں کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا ختم کردیا گیا قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی تاہم پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں