میر علی میں فورسز کا خفیہ آپریشن، مشتبہ شخص ہلاک

پشاور (انتخاب نیوز) سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کر کے ایک مشتبہ شخص کو ہلاک کردیا۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کر کے ایک مشتبہ شخص کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشتبہ شخص سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ ہلاک شخص سیکورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں