ایران پر ڈرون حملے ایک زبردست کامیابی ہے، مغربی انٹیلی جنس
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی دعووں کے باوجود، اصفہان میں ایران پر ڈرون حملہ ایک زبردست کامیابی تھی، مغربی انٹیلی جنس ذرائع اور غیر ملکی ذرائع کے مطابق یروشلم پوسٹ نے لکھا ہے کہ اس جگہ پر چار دھماکے ہوئے، جنہیں سوشل میڈیا پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حملہ ایٹمی تنصیبات کی عمارت پر کیا گیا۔ ایران کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ عمارت کی چھت کو معمولی نقصان ہوا ہے جو کہ جھوٹ ہے۔ اس حوالے سے اسرائیل کی جانب سے خاموشی اختیار کی جارہی ہے۔ زیادہ تر مغربی انٹیلی جنس اور ایرانی ذرائع نے جولائی 2020ء میں ایران کی نتنز جوہری تنصیب کیخلاف اسی طرح کے کامیاب حملوں کا سہرا موساد کو دیا ہے۔ اپریل 2021 میں ایک مختلف نتنز جوہری تنصیب، جون 2021ء میں کرج میں ایک اور جوہری تنصیب اور فروری 2022ء میں تقریباً 120 یا اس سے زیادہ ایرانی ڈرونز کو تباہ کیا گیا۔


