معیشت کی مضبوطی کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو نہ بڑھایا جائے، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ خدا را ملک کے معیشت کی مضبوطی کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو نہ بڑھایا جائے بلکہ اس کی سیل پر توجہ دی جائے کیونکہ اس وقت پوے ملک میں غیر قانونی طریقے سے آئے ہوئے ایرانی تیل کی بھر مار ہے جبکہ ملکی خزانے میں ایک روپے بھی نہیں جا رھی ہے جس کی وجہ سے ملک کو اربوں روپے کا روزانہ کی بنیاد پر نقصان ہوا ہے اگر حکومت چاہے توباڈر سے غیر قانونی طور پر پرندہ بھی نہیں آ سکتا ہے یا تو ایرانی تیل پر ٹیکس لگا کر قانونی کیا جائے تاکہ تیل کی مد میں ملنے والی رقم ملکی خزانے میں جمع ہو سکے جس سے کھربوں روپے کی بچت ہوگی اور غیر قانونی تیل کی رقم باڈر پر موجود آفیسران کی جیب میں نہیں جائے گی ہمارا وزیر اعظم آرمی چیف آئی جی ایف سی کسٹم حکام اور دیگر متعلقہ حکام سے پر زور اپیل ہے کہ غیر قانونی ایرانی تیل پر مکمل پابندی عائد کی جائے تاکہ ملک کی معیشت. ٹھیک ہو سکے اور قانونی طریقے سے آئے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہو اور ملک کے فائدے میں ہو اور غیر قانونی طریقے – سے اربوں روپے نقصان سے بچ سکے ملک کے معیشت ٹھیک ہو جائے گی اس طرح سے ملک کو کھربوں روپے کی بچت ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں